اسلام آباد (ویب ڈیسک)

الیکشن کمیشن نے حکومت کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق پر جاری کردہ آرڈیننس کے خلاف تحفظات کا اظہار کردیا۔الیکشن کمیشن نے وزارت پارلیمانی امور کو خط لکھ کر آرڈیننس پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ کمیشن نے وزارت پارلیمانی امور کو وفاقی حکومت کے ساتھ معاملہ اٹھانے کی درخواست کردی۔الیکشن کمیشن نے اپنے مراسلے میں کہا کہ وفاقی حکومت الیکشنز ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے ذریعہ کی جانے والی ترمیم پر ازسرنو غور کرے، ضابطہ اخلاق کی تیاری اور ردوبدل الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔