مظفرآباد (ویب ڈیسک)

آزاد کشمیر حکومت نے تجارت سیاحت اور سفری سہولیات کے لیے اہمیت کے حامل دو مجوزہ منصوبوں کے این او سی نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو دیدیے ہیں جن میں مظفرآباد مانسہرہ موٹر وے 26 کلو میٹر نیلم استور وادی بشمول شونٹر ٹنل روڈ کے این اوسی جاری کردیے گئے ہیں جبکہ اندرون آزاد کشمیر میرپور سے مظفرآباد کوٹلی بھمبر پلندری راولاکوٹ باغ حویلی ہٹیاں بالا باغ آسان سفر کم سے کم وقت میں کرنے کے منصوبے کو حکومت آزاد کشمیر نے اپنے بجٹ سے تعمیر کے حوالے سے فزیبلٹی رپورٹ کی تیاری شروع کرادی ہے مظفرآباد مانسہرہ نیلم استور روڈ شونٹر ٹنل کی فزیبلٹی رپورٹ این ایچ اے تیار کریگی اور وفاقی حکومت کو منصوبے کے بارے میں رپورٹ دے گی اندرون آزاد کشمیر 33 حلقوں میں بیس بیس کلو میٹر شاہرات کی تعمیر کی جارہی ہے وزیر تعمیرات عامہ شاہرات اظہر صادق کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ وزیراعظم سردار عبد القیوم خان نیازی کی سربراہی میں حکومت نے کام کام اور کام کے سنہری اصول کو سامنے رکھ کر دن رات محنت سے اہداف کے حصول پر توجہ مبذول کی ہوئی ہے سردار عبد القیوم خان نیازی کی بار بار وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقاتیں اس مقصد کے لیے ہوتی ہیں سردار عبد القیوم خان نیازی کی محنت کاوشوں اور اصرار پر عمران خان بھی دریا دلی سے آزاد کشمیر کی مثالی ترقی عوامی فلاح و بہبود کے لیے حوصلوں کو بڑھاتے ہیں ملک میں صحت تعلیم نوجوان پروگراموں سمیت زراعت آب پاشی کے لیے وفاقی بجٹ سے فنڈز فراہم کیے گئے ہیںآزاد کشمیر کو تمام پروگراموں میں شامل کیا ہے وزیراعظم سردار عبد القیوم خان نیازی نے معاشی صورت حال کو سامنے رکھ کر بہت محنت کی جس طرح صوبوں کے بجٹ میں کٹ لگی ہے آزاد کشمیر کے بجٹ پر نہ لگے جسکا ثمر ہے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر آزاد کشمیر کو ناصرف مکمل بجٹ مہیا کیا گیا ہے بلکہ اسکے علاہ بھی ہرطرح کے فلاحی پروگراموں کے لیے بھرپور تعاون کیا جارہا ہے وزیر تعمیرات اظہر صادق کا کہنا تھا بجٹ ایک آمانت ہے اسکا استعمال بھی پائیدار بنیادوں پر ہونا چاہیے تاکہ سڑکات بنتے ساتھ ہی اکھڑنے کا سلسلہ ختم ہو ان مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔