خانیوال  (ویب ڈیسک)

  چیئر مین پاکستان پیپلر پارٹی بلاول بھٹو کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو لانگ مارچ میں حادثے میں زخمی ہو گئیں۔آصفہ بھٹو چہرے پر ڈرون کیمرہ لگنے سے زخمی ہو گئیں، بلاول بھٹو بھی آصفہ بھٹو کے ساتھ کنٹینر سے نیچے اتر گئے، بلاول بھٹو نے اجرک اتار کر آصفہ بھٹو کے زخم پر رکھ دی۔آصفہ بھٹو بلاول کے ساتھ کنٹینر پر موجود تھیں جب ڈرون کیمرا اچانک ان کے چہرے کے نزدیک آیا۔ آصفہ نے ہاتھ سے ڈرون کو روکنے کی کوشش کی لیکن پوری طرح محفوظ نہ رہیں۔آصفہ کے چہرے پر زخم آئے ، درد سے کراہتی ہوئی نیچے بیٹھیں۔آصفہ بھٹو کو فوری طبی امداد دے کر کنٹینر سے گاڑی میں منتقل کر دیا گیا۔بلاول بھٹو کی سیکیورٹی نے ڈرون آپریٹر کو پکڑ لیا ہے۔۔

پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ بلاول بھٹو کی قیادت میں لاہور موڑ پہنچ گیا ہے.