ملتان (ویب ڈیسک)

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے گزشتہ روز خانیوال میں ڈرون لگنے سے زخمی ہونے کے بعد ان کے لئے بڑے پیمانے پر نیک خواہشات اورمحبت کا اظہار کرنے پر تمام افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں آصفہ بھٹو نے کہا کہ میں ریسکیو1122خانیوال کے عملے کی بھی شکر گزار ہوں جہاں پر مس زنیرہ اور بابر نے انہیں فوری طبی امداد فراہم کی۔ آصفہ بھٹو نے فوری طور پر مختار شیخ ہسپتال ملتان پہنچانے پر مقامی پولیس کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔