واشنگٹن (ویب ڈیسک)

امریکی سینیٹرمارکوروبیو نے کہا ہے کہ یوکرین میں نو فلائی زون کے نفاذ سے تیسری عالمی جنگ کا آغاز ہو سکتا ہے، لوگوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ نو فلائی زون کیا ہوتا ہے۔سینیٹر مارکو روبیو نے بیان میں کہا کہ یہ کوئی ایسا ضابطہ نہیں ہے جو اگر آپ پاس کر دیں تو ہر کسی کو اس کا احترام کرنا ہو گا، نو فلائی زون کا مطلب دراصل روسی طیارے مار گرانے کا اختیار ہے، روسی آئل کی درآمد جاری رکھنے کا مطلب یوکرین میں جنگ کے لیے فنڈ دینا ہے۔ا نہوں نے مزید کہا کہ یہ امریکی اور یورپی مفاد میں نہیں ہے کہ نو فلائی زون نافذ کیا جائے۔یاد رہے نیٹو نے نو فلائی زون کے نفاذ سے انکار کر دیا تھا، یوکرین کو جنگی طیارے بھی فراہم نہیں کیے جائیں گے۔