سندھ کے عوام کے مفاد کے لیے تمام ممکنہ آپشنز پر غور کر کے حل تلاش کریں گے۔ عمران خان

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گورنرسندھ عمران اسماعیل اور سندھ سے پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،انہوں نے معاشرے کے غریب طبقات کی سہولت کے لیے قومی صحت کارڈ، کامیاب جوان پروگرام اور احساس راشن رعایت پروگرام جیسے تاریخی حکومتی اقدامات پر وزیراعظم کو سراہا۔اس موقع پرانہوں نے وزیر اعظم سے درخواست کی کہ سندھ کے لوگوں کے لیے بھی وفاقی فنڈز سے صحت کارڈ کا اجرا کیا جائے کیونکہ سندھ کی صوبائی حکومت اس مقصد کے لیے وسائل مختص کرنے کے لیے تیار نہیں۔وزیراعظم نے انہیں یقین دلایا کہ وہ سندھ کے عوام کے مفاد کے لیے اس سلسلے میں تمام ممکنہ آپشنز پر غور کر کے حل تلاش کریں گے۔اجلاس میں وفاقی وزرا اسد عمر، سید علی حیدر زیدی، محمد میاں سومرو اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر کی شرکت۔ اراکین قومی اسمبلی کیپٹن جمیل خان، محمد اکرم چیمہ، آفتاب حسین صدیقی، محمد عالمگیر خان، سیف الرحمان، آفتاب جہانگیر، محمد اسلم، غزالہ سیفی، نصرت وحید، نزہت پٹھان، جل پرکاش یوکرانی، رمیش کمار اور لال چند ملہی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان سے وزیر ہاوسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ کی ملاقات۔ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان سے وزیر ہاوسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ نے ملاقات کی،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،انہوں نے وزیر اعظم کو ملک میں متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے کم لاگت گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی پیش رفت پر تفصیل سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم نے لوگوں کو با عزت گھروں کی فراہمی کو یقینی بنانیکے عزم کا اعادہ کیا اور متعلقہ اداروں کو اس مقصد کی تکمیل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔