Shaukat Tarin, financial advisor to Pakistan's prime minister Yousuf Raza Gilani, shows a copy of the Pakistan economic survey 2008-09 during a media briefing in Islamabad on June 11, 2009. Pakistan's economy likely grew two percent in the fiscal year ending June 30, battered by the global recession and a Taliban insurgency, a government official and report said.

ملکی معیشت مستحکم ہوکر آگے بڑھ رہی ہے، شوکت ترین

اگر معیشت بہتر انداز میں بڑھتی رہے تو آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے، وزیرخزانہ کا سیمینار سے خطاب

اسلام آباد(ویب  نیوز)

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت اس وقت مستحکم ہوکر آگے بڑھ رہی ہے،اگر معیشت بہتر انداز میں بڑھتی رہے تو آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے۔ اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہاکہ حکومت نے کورونا وبا کے دوران معیشت کو بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے اور متعدد اقدامات کرکے معیشت کو درست راہ پر ڈالا ہے، کورونا کے دوران تاریخی ریلیف پیکیج دیا گیا، عام آدمی کو بحران سے بچانے کیلئے مربوط حکمت عملی اختیار کی گئی، موثر پالیسیوں، حکمت عملی، عملدرآمد اور اقدامات سے بہتری ممکن ہوئی، معیشت کی بہتری کیلئے مالیاتی مینجمنٹ کیلئے سخت اقدامات کئے گئے۔شوکت ترین نے کہا کہ حکومت کو کرنٹ اکائونٹ خسارے اور ادائیگیوں کے حوالے سے مسائل تھے، کورونا کے باعث گروتھ منفی سطح تک گر گئی لیکن مشکلات کے باوجودمستحقین اور متاثرین کیلئے ریلیف پیکیج لے کر آئے، حکومت نے زراعت اور برآمدی شعبوں پر بھی خصوصی توجہ دی، ترسیلات زر اور برآمدات کا بھی معیشت کی بہتری میں اہم حصہ ہے، پاکستان کے اقدامات کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا۔وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے معیشت منفی سے اٹھ کر 5.6 کی سطح پر پہنچی، اس وقت 5 فیصد کی رفتار سے معیشت بڑھ رہی ہے، اگر معیشت بہتر انداز میں بڑھتی رہے تو آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے، مالیاتی شفافیت لانے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، ابھی بھی غریب افراد کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، عالمی بحران اور مہنگائی سے غریب طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے، ہماری توجہ متاثرین اور کم آمدن طبقے کو پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ فصلوں کی اچھی پیداوار سے زراعت کے شعبے میں بھی نمایاں بہتری آرہی ہے، پاکستان کی معیشت اس وقت مستحکم ہوکر آگے بڑھ رہی ہے، پاکستان کو 60 کی دہائی کی معیشت بنانا چاہتے ہیں، پاکستان 60 کی دہائی میں ایشیا کی چوتھی بڑی معیشت تھی، پاکستان کو اقتصادی طور پر مضبوط کررہے ہیں،اپنے پاں پر کھڑا پاکستان تیز تر ترقی کرے گا، ہمارا مقصد پاکستان کا بیرونی مالیاتی اداروں پر انحصار ختم کرنا ہے۔