کراچی (ویب ڈیسک)

پاکستان میں پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 550 روپے کمی ہونے کے بعد فی تولہ قیمت 130400 روپے ہوگئی۔صدر آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق پاکستان میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی فی تولہ قیمت 550 روپے کمی کے بعد 130400روپے ہوگئی ہے۔اسی تناسب سے ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 461 روپے کمی کے بعد 10 تولہ سونا 111796 روپے کا ہوگیا ہے۔عالمی منڈی میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونا 28 ڈالر کمی کے بعد 1957 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ ہوئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ کے وسط میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔15 فروری کو ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے کمی ہوئی تھی۔