ایکشن کے ڈر سے لوٹے ظاہر ہونا شروع ہو گئے، فواد چوہدری
پچھلے پانچ لوگوں کو 15 سے بیس کروڑ ملے خچروں اور گھوڑوں کی منڈیاں لگ گئیں، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

 

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ ایکشن کے ڈر سے لوٹے ظاہر ہونا شروع ہو گئے۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ پچھلے پانچ لوگوں کو 15 سے بیس کروڑ ملے خچروں اور گھوڑوں کی منڈیاں لگ گئیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ باضمیر ہوتے تو استعفیٰ دیتے اسپیکر کو ان ضمیر فروشوں کو تاعمر نا ابل قرار دینے کی کارروائی کرنی چاہیے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجا ریاض سندھ ہاؤس اسلام آباد میں موجود ہیں جنہوں نے کہا کہ اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں گے، پارلیمنٹ لاجز پر حملے کی وجہ سے یہاں آئے۔راجا ریاض نے انکشاف کیا کہ سندھ ہاؤس میں 24 اراکین قومی موجود ہیں جن میں سے 4 کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نواب شیر سیرو نے کہا کہ فواد چوہدری کو جپھی ڈال کر پارلیمنٹ میں جائیں گے، اگلا الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہیں لڑیں گے۔