Prime Minister Imran Khan addressing at Pakistan Overseas Conference in Islamabad on 15 March 2022

44فیصد پاکستانیوں کا وزیر اعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد سے قبل استعفیٰ دینے کا مشورہ

33 فیصد کا خیال ہے عمران خان کو تحریک کا سامنا کرنا چاہیے،آئی پی ایس او ایس کے سروے میں شہریوں کی رائے

صرف 26 فیصد کا خیال ہے حکومت تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہو جائے گی جبکہ 42 فیصد کا اس رائے سے اختلاف

27 فیصد کے مطابق پی ٹی آئی کے اتحادیوں کو تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کی حمایت کرنی چاہیے

ایک بڑی تعداد 48 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ حکومتی اتحادیوں کو اپوزیشن کی حمایت کرنی چاہیے

تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو جاتی ہے تو وزیر اعظم کے لیے شہباز شریف پہلے ،بلاول بھٹو دوسرے اور شاہد خاقان عباسی تیسرے نمبر پر

اسلام آباد ( ویب  نیوز)

44فیصد پاکستانیوں نے وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد سے قبل استعفیٰ دے دیںجبکہ33 فیصد کا خیال ہے کہ انہیں تحریک کا سامنا کرنا چاہیے ۔آئی پی ایس او ایس کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پر عوام کی رائے جاننے کے لئے ایک سروے کیا گیا جس میں صرف 27 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ پی ٹی آئی کے اتحادیوں کو آنے والی تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کی حمایت کرنی چاہیے، جبکہ ایک بڑی تعداد 48 فیصد کا خیال ہے کہ انہیں اپوزیشن کی حمایت کرنی چاہیے ۔ صرف 26 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ حکومت تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہو جائے گی جبکہ 42 فیصد نے اس رائے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہو جائے گی ۔سروے کے مطابق 44 فیصد نے کہا ہے کہ عمران خان کو استعفی دے دینا چاہیے 44 فیصد نے کہا ہے کہ عمران خان کو تحریک عدم اعتماد سے پہلے استعفی دے دینا چاہیے ۔ جبکہ 33 فیصد کا خیال ہے کہ انہیں تحریک کا سامنا کرنا چاہیے ۔سروے کے مطابق  اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو جاتی ہے تو فوری طور پر وزیر اعظم کے لیے شہباز شریف پہلے نمبر پر بلاول بھٹو دوسرے نمبر اور شاہد خاقان عباسی تیسرے نمبر پر ہیں ۔ اگلے عام انتخابات میں صرف 16 فیصد پاکستانیوں کو امید ہے کہ عمران خان دوبارہ وزیر اعظم بن جائیں گے ۔ جبکہ باالترتیب 18 اور 14 فیصد کا خیال ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف اگلے وزیر اعظم ہوں گے ۔