سی ٹی ڈی کا پنجاب بھر میں آپریشن،کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد گرفتار

قبضے سے ڈیٹونیٹر، دھماکا خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ، سیفٹی فیوز،کیش، آئی ای ڈی اور دیگر مواد بھی برآمد

دہشت گردوں نے پنجاب میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا، مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر د یئے گئے،ترجمان سی ٹی ڈی

لاہور(ویب  نیوز)

سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد گرفتار کرکے دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔ سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر میں 19 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد گرفتار کرلئے، جبکہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے ڈیٹونیٹر، دھماکا خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ، سیفٹی فیوز،کیش، آئی ای ڈی اور دیگر مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ددہشت گردوں میں وقاص، امیراللہ، عابد الرحمن، محمد جہانگیر اورمحمد رحمت اللہ شامل ہیں، تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، دہشت گردوں نے پنجاب میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور اہم تنصیبات،دہشتگردانہ کارروائی اور مذہبی مقامات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے، گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ کائونٹر ٹیراریزم ڈیپارٹمنٹ نے 7 روز میں 535کومبنگ آپریشنز کئے، اور دوران 26533 افراد کی چھان بین کی گئی، 85 مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا اور 7 دن میں مشکوک افراد کے خلاف 71 مقدمات درج کئے گئے۔