فیکٹ (FAKT) ایگزیبیشنز کی جانب سے ایکسپو سینٹر لاہور میں ملک کی واحد اور سب سے بڑی سولر پاکستان نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔
لاہور (ویب نیوز )
فیکٹ (FAKT) ایگزیبیشنز (پرائیویٹ لمیٹڈ) کے زیر اہتمام ایکسپو سینٹر لاہور مین 26 سے 28 مارچ 2022 تک سولر پاکستان کی دسویں نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔ فیکٹ (FAKT) ایگزیبیشنز کا شمار پا کستان میں نمائش کا انتظام کرنے والی صف اول کی کمپنیوں میں ہو تا ہے۔ تین روزہ نمائش میں 100 سے زائد کمپنیان حصہ لیں گیں جو کہ اہم رہنماؤں، سرکاری حکام، مینوفیکچررز، سپلائرز، تاجروں اور تقسیم کاروں کو جدید ترین مصنوعات کی طرف راغب کر نے کیلئے سازگار پلیٹ فارم مہیا کر ے گی۔ اس موقع پر ایک اعلی سطحی کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی جس میں صنعت کی جدید ایجادات اور امکانات کو اجاگر کیا جائے گا۔ جس میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NEPRA)، متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ (AEDB)، نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی (NEECA) اور پاکستان سولر ایسوسی ایشن (PSA) کی اعلی انتظامیہ شرکت کریں گیی۔ اس موقع پر فیکٹ (FAKT)ایگزیبیشنز (پرائیویٹ لمیٹڈ) کے مالک سلیم خان تنولی کا کہنا ہے کہ سولر ایگزیبیشن نے قابل تجدید توانائی اور پاور انڈسٹری کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے سولر پاکستان کی نمائش 26 سے 28 مارچ 2022 تک ایکسپو سنٹر لاہور میں +PV میگزین کی رونمائی کیساتھ منعقد ہوگی جس میں جدید ترین تکنیکی معلومات، اعلیٰ معیار کے تحقیقی نتائج کو اجاگر کیا جائے گا۔ سولر پاکستان کی نمائش پیشہ ور افراد کیلئے صنعت کے جدید رجحانات اور ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن کیلئے موزوں پلیٹ فارم ثابت ہو گی جو صنعت اور صارفین کے درمیان تعلقات مضبوت کرے گی۔