اسلام آباد (ویب ڈیسک)
ملک بھر کے 4000 سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز پر رواں سال رمضان المبارک ریلیف پیکج کے تحت 19 بنیادی اشیائے ضروریہ پر ریلیف دیا جائے گا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اس پیکج کے تحت عوام الناس اپنا قومی شناختی کارڈ دکھا کر ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی برانچز سے 3,000 روپے تک کی سبسڈی حاصل کر سکتے ہیں۔اعلامیے کے مطابق اوپن مارکیٹ میں 20 کلوگرام گندم کے آٹے کے تھیلے کی قیمت 1100 سے 1350 روپے کے لگ بھگ ہوگی، جب کہ پیکج کے تحت صارفین کو 20 کلوگرام گندم کے آٹے کا تھیلا 950 روپے میں فراہم کیا جائے گا، ایک کلوگرام چینی 85 روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں چینی 86 سے 93 روپے میں دستیاب ہوگی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز میں ایک کلو سبسڈائزڈ گھی کی قیمت 260 روپے ہے، اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں خوردنی گھی 470 روپے کا ہے، رمضان کے دوران اسٹورز پر ایک لیٹر تیل کی قیمت 494 روپے کی بجائے 407 روپے ہوگی۔اعلامیے کے مطابق رمضان ریلیف پیکج کے تحت اوپن مارکیٹ میں 250 سے 260 روپے فی کلو بکنے والا سفید چنا یوٹیلیٹی اسٹورز پر 213 روپے میں دستیاب ہوگا، بیسن 190-220 روپے کی بجائے 170 روپے کی قیمت پر فراہم کیا جائے گا، ایک کلوگرام دال چنا 162 روپے، دال مونگ فی کلو170 روپے، دال ماش 268 روپے، دال مسور 215 روپے اور تمام اسٹورز پر اعلی کوالٹی کی کھجوریں 140 روپے فی کلوگرام میں کافی مقدار میں دستیاب ہوں گی۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر چائے کی( 950 گرام 1042 (روپے میں فراہم کی جارہی ہے، جب کہ اسی برانڈ کی اوپن مارکیٹ میں چائے) 950 گرام) 1250 روپے میں دستیاب ہے، مصالحہ جات، ہماری غذا کا لازمی حصہ ہیں جن پر رمضان ریلیف پیکج کے دوران دس فیصد تک خصوصی رعایت دی جائے گی، اس کے علاوہ 1500 دیگر غذائی اور غیر غذائی اشیا (جام، اچار، ڈیٹرجنٹ، شیمپو ،وغیرہ) پر 15 فیصد رعایت ہوگی۔