پیغام بھیجنے کے الزامات میں حقیقت نہیں، امریکہ

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہے ہیں نہ ہی کوئی دھمکی دی

پاکستان میں قانون کی حکمرانی اورآئینی عمل کی حمایت اوراحترام کرتے ہیں

پاکستان کی صورتحال کا بغورجائزہ لے رہے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل

واشنگٹن(ویب  نیوز)امریکہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ پیغام بھیجنے کے الزامات میں حقیقت نہیں، پاکستان کے آئینی عمل کا احترام کرتے ہیں دھمکی آمیز خط کے الزامات میں صداقت نہیں، پاکستان کے اندرونی معاملات میں نہ مداخلت کررہے ہیں نہ ہی کسی قسم کی کوئی دھمکی دی ۔پاکستان کو مبینہ پیغام بھیجنے کے معاملے پر امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔پاکستان نے مبینہ پیغام کے معاملے پر گزشتہ روز قائم مقام امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔اب اس معاملے پر ترجمان امریکی دفتر خارجہ نیڈ پرائس کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی صورتحال کا بغورجائزہ لے رہے ہیں،پیغام بھیجنے کے الزامات میں حقیقت نہیں ہے، پاکستان میں قانون کی حکمرانی اورآئینی عمل کی حمایت اوراحترام کرتے ہیں۔ انہوں ننے کہا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں نہ مداخلت کررہے ہیں نہ ہی کسی قسم کی کوئی دھمکی دی ہے،رجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب امریکہ پر عائد الزامات میں کوئی حقیقت نہیں، امریکہ نے پاکستان کی سیاسی صورتحال پر کوئی خط جاری نہیں کیا۔