پاکستان میں سازش کے حوالے سے امریکا پر لگائے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں، نیڈپرائس کی بریفنگ
واشنگٹن (ویب ڈیسک)
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈپرائس نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ترجمان کے بیان سے اتفاق کرتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بریفنگ میں کہا کہ نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دیتے ہیں۔ امریکا اورپاکستان کے 75سال سے تعلقات ہیں جوبہت اہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ترجمان کے بیان سے متفق ہیں۔ سازش سے متعلق ہمارا پیغام اورموقف واضح ہے۔ پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے بلکہ پرامن جمہوری اصولوں اورانسانی حقوق کوسپورٹ کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ امریکا پرلگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔شہبازشریف کو پارلیمنٹ سے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد مبارکباد دی تھی۔ پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کرپاکستان اورخطے میں امن اورخوشحالی کے لئے کام جاری رکھنا چاہتے ہیں۔