مکو آ نہ  (ویب نیوز)

رئیل اسٹیٹ کے شعبہ کی تیز رفتار ترقی سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عاطف منیر شیخ نے زیتون سٹی لاہور کے بارے میں ایک تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت 10ملین گھروں کی کمی ہے جو 2025ء تک بڑھ کر 13ملین ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان میں زیادہ کمی شہری علاقوں میں ہے جہاں دیہی علاقوں سے منتقل ہونے والوں کو بھی نئے گھروں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی بھر پور کوششوں کے باوجود لوگوں کی اس بنیادی ضرورت کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہیں تاہم اس سلسلہ میں نجی شعبہ نے انتہائی متحرک اور فعال کردار ادا کیا ہے  اور ملک بھر میں بڑی تعداد میں رہائشی کالونیاں بن رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسابقت کے اس دور میں بعض سرکردہ ادارے انتہائی جدید اور معیاری رہائشی کالونیاں ڈویلپ کر رہے ہیں جہاں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے بھی خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے اس سلسلہ میں لاہور پراپرٹیز کی خدمات کو سراہا اور بتایا کہ یہ ادارہ لاہور میں زیتون سٹی کے علاوہ عسکری ٹاورز، آٹو گراف بائی ایچ اینڈ ایس بھی تعمیر کر رہا ہے جہاں جدید دور کی تمام سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیتون سٹی میں دس مرلہ کے پلاٹ ہوں گے جبکہ پہلے 100خریداروں میں قرعہ اندازی کے ذریعے ایک ٹویوٹا کرولا کار بھی تقسیم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے کاروباری افراد کو اپنے کاموں کے سلسلہ میں لاہور آنا جانا پڑتا ہے اس لئے ان کیلئے لاہور میں ایک متبادل رہائش گاہ ضروری ہے اور وہ زیتون سٹی کی بہترین لوکیشن اور اس کی دیگر سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس موقع پرانجینئررضوان اشرف، ریحان اشرف شیخ ، فرحان علی شیخ اور احمد بلال نے لاہور پراپرٹیز کے مختلف منصوبوں کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی اور بتایا کہ خریداروں کی سہولت کیلئے وصولی آسان قسطوں میں بھی کی جا سکتی ہے۔ اس موقع پر فیصل آباد کے تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ لاہور پراپرٹیز کی طرف سے پرتکلف افطارڈنر بھی دیا گیا۔