اسلام آباد کی تیاری کرلیں، چند ہفتے میں کال دوں گا، عمران خان

جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوتاعوام نے میرے ساتھ بیٹھنا ہے، ویڈیو پیغام

اسلام آباد( ویب  نیوز)

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کارکنوں کے نام ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اسلام آباد آنے کی تیاری کرلیں چند ہفتے میں کال دوں گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کارکنوں کے نام ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوتاعوام نے میرے ساتھ بیٹھنا ہے، آپ سب نے گلی محلوں میں نکلنا ہے لوگوں کو متحرک کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کیلئے لوگوں کو اکٹھا کرنا ہوگا کیونکہ اب فیصلہ کن وقت آگیا ہے، فیصلہ کرنا ہے کیا اب ہم غلامی کریں گے یا پھر ہم آزاد ملک بن کر رہیں گے۔عمران خان نے پی ٹی آئی کے ووٹرز اور سپورٹرز کو 26ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چھبیس سال پہلے چند دوستوں نے لاہور میں پارٹی کا آغاز کیا تھا۔ مقصد تھا نظریہ پاکستان اسلامی فلاحی ریاست کے اصولوں پرنیا پاکستان بنائیں، ہمارے 3 بنیادی اصول ہیں، خوددار پاکستان جوکسی کی غلامی نہ کرے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے ہرجگہ سبز پاسپورٹ کی عزت ہو، دوسرا اصول فلاحی ریاست ایک انسانیت کا نظام ہے، ہمارا مقصد کمزورطبقے کی مدد تاکہ اس طبقے کوغربت سے اوپراٹھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ترقی نہیں کرسکتا جب تک قانون کی بالادستی نہیں ہوتی، انصاف کا مطلب ہے سب قانون کے نیچے ہوں، یہ نہیں ہوسکتا کہ طاقتور قانون سے اوپر ہوجومرضی چاہے کرے۔عمران خان نے کہا کہ حکومت ملی تو پوری کوشش کی طاقتوں کوقانون کے نیچے لائیں، کمزوروں کیلئے وہ پروگرام لائے جو پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں کیا، ہیلتھ کارڈ کاغریب ملکوں میں تو تصور بھی نہیں کرسکتے، ایسا سسٹم لائے کہ ہر خاندان کے پاس ہیلتھ انشورنس ہو۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے احساس پروگرام شروع کیے جومجھے فخرہے پہلے کبھی نہیں ہوئے، ہماری حکومت کومسائل یہ آئے کہ مافیا طاقتورسارا اکٹھا ہوگیا،اس مافیا نیبیرونی سازش میں شامل ہوکرہماری حکومت کوگرایا۔انہوں نے کہا کہ آج بدقسمتی ہے ملک کولوٹ کرکھانیوالے آج پھرمسلط ہیں، موجودہ وزیراعظم اوربیٹے پر40ارب کے کرپشن کیسزہیں