مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نے حجاب پرپابندی کی شدید مذمت

بی جے پی کوسمجھ لینا چاہئیے کہ یہ بھارت کی کوئی ریاست نہیں جہاں مسلمانوں لڑکیوں اورخواتین کوزبردستی حجاب لینے سے روکا جائے، محبوبہ مفتی

سرینگر (ویب نیوز)

مقبوضہ کشمیرکے ایک اسکول میں بھی طالبات اوراساتذہ پرحجاب لینے پرپابندی عائد کردی گئی۔ کشمیر میں قابض بھارت کی انتظامیہ کی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے بارہ مولا کے ایک اسکول میں طالبات اوراساتذہ پرحجاب لینے پرپابندی عائد کردی گئی۔اسکول کی جانب سے جاری کئے گئے سرکلر میں طالبات اوراساتذہ کواسکول کی حدود میں حجاب نہ پہننے کی ہدایات دی گئی ہیں۔مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نے حجاب پرپابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کوسمجھ لینا چاہئیے کہ یہ بھارت کی کوئی ریاست نہیں جہاں مسلمانوں لڑکیوں اورخواتین کوزبردستی حجاب لینے سے روکا جائے۔ مقبوضہ کشمیرکی لڑکیاں اورخواتین حجاب پرپابندی برداشت نہیں کریں گی۔ بھارتی ریاست کرناٹک سمیت مختلف ریاستوں میں تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔