بیجنگ (ویب  نیوز)

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی کوپاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اورچین کی دوستی اورتعاون کرسبوتاژکرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ پاک چین تعاون کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو دونوں ملک نا کام بنادیں گے۔انہوں نے کہا کہ یقین ہے پاکستان پاک چین تعاون یقینی بنانیکیلئے مزید مضبوط اقدامات کریگا۔پاکستان نے چینی باشندوں، پراجیکٹس،تنظیموں کو موثر سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ پاکستان کراچی حملے کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے بھرپور تحقیقات کررہا ہے۔