ممبئی (ویب نیوز)

بھارتی تاجر سکیش چندراشیکھر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں متعلقہ ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) نے بالی ووڈ اداکارہ جیکو لین فرنانڈز کے 7.12 کروڑ روپے کے اثاثے ضبط کرلئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں سکیشن چندراشیکھر کے اداکارہ سے گہرے تعلقات ہونے کی بنا پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے منی لانڈرنگ کیس میں جیکلین کو شامل تفتیش کیا، ملزم نے دوستی کے دوران اداکارہ پر بہت پیسے خرچ کیے، سونے اور ہیرے کے زیورات بھی تحفتاً دیئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اداکارہ کے ضبط کیے گئے 7.12 کروڑ روپے کے اثاثوں کا تعلق بھی منی لانڈرنگ سے ملتا ہے اسی سبب ’ای ڈی‘ نے یہ اقدام اٹھایا۔