شاہد خاقان عباسی کی نواز شریف سے ملاقات،پاکستانی سیاسی صورت حال پر طویل بریفنگ دی

اسلام آباد (ویب نیوز)

سابق وزیراعظم نواز شریف نے سینئر ن لیگی قیادت کو لندن بلالیا۔ وزیراعظم شہباز شریف بھی لندن روانہ ہونگے جبکہ سینئر قیادت آج بدھ کو لندن روانہ ہوگی۔میڈیارپورٹس کے کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف سمیت ن لیگی قیادت کو لندن طلب کرلیا۔ شہباز شریف، نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے سینئر قیادت کو بھی لندن طلب کرلیا۔ اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف  رات لندن روانہ ہوں گے۔ ن لیگ کی سینئر قیادت لندن میں اجلاس کیلئے  بدھ کوروانہ ہوگی۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ رات کو برطانوی ائیر لائن سے لندن روانہ ہوں گے جبکہ احسن اقبال، مریم اورنگزیب، سعد رفیق، خواجہ آصف، ایاز صادق، ملک احمد خان، عطا اللہ تارڑ اور خرم دستگیر بھی لندن جائیں گے ،تمام پارٹی رہنما برطانوی ایئر لائن کی فلائٹ نمبر 2260 سے بدھ رات 12:40 پر لندن کے لیے روانہ ہوں گے، تمام پارٹی رہنما لندن میں اجلاس میں شرکت کے بعد جمعہ کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2بجے واپس وطن کے لیے روانہ ہوں گے۔ اجلاس میں شرکت کیلئے شاہد خاقان عباسی لندن میں پہلے سے موجود ہیں۔ احسن اقبال، مریم اورنگزیب، سعد رفیق، خرم دستگیر لندن جائیں گے۔ ادھر لندن میں شاہد خاقان عباسی کی نواز شریف سے ملاقات ہوئی، جس میں شاہد خاقان نے نواز شریف کو پاکستانی سیاسی صورت حال پر طویل بریفنگ دی۔