Pic22-005 LAHORE: Jun22- Federal Minister for Railways Sheikh Rasheed Ahmed addressing a press conference at Railway Headquarter. ONLINE PHOTO by Malik Sajjad

سمجھتے ہیں ایف آئی اے میں اپنا پراسیکیوٹر لگا کر حمزہ اور شہباز شریف پر فرد جرم عائد نہیں ہونے دیں گے

یہ ان کی بھول ہے، تھوڑے دن انتظار کریں، 31 مئی تک اہم فیصلے آئیں گے

میں نے مارگلہ تھانے میں 22 افراد کے اجرتی قاتل کے خلاف درخواست جمع کرادی ،بیان

راولپنڈی  (ویب نیوز)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ آصف زرداری نے ن لیگ کے ہاتھ پا ئوں باندھ کر ان کو لکشمی چوک میں مار ا۔ ایک بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے دروازے بند کئے گئے، پنجاب اسمبلی کا گیٹ بند کرنا پہلی قسط ہے،دوسری قسط آنے والی ہے، انتظار کریں۔ سمجھتے ہیں ایف آئی اے میں اپنا پراسیکیوٹر لگا کر حمزہ اور شہباز شریف پر فرد جرم عائد نہیں ہونے دیں گے، یہ ان کی بھول ہے، تھوڑے دن انتظار کریں، 31 مئی تک اہم فیصلے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جو سوچے بیٹھے تھے اس جال میں خود پھنس گئے ہیں، آصف زرداری نے ن لیگ کے ہاتھ پا ئوں باندھ کر ان کو لکشمی چوک میں مارا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے یہ پیر کو اتحادی اجلاس میں کیا کریں گے، انہوں نے انہی اداروں سے بھیک مانگی ہے جن پر 14 بار تنقید کی۔شیخ رشید نے کہا کہ میں نے مارگلہ تھانے میں 22 افراد کے اجرتی قاتل کے خلاف درخواست جمع کرادی ہے، یہ مجھے قتل کرانا چاہتا ہے اور ملک میں انتشار چاہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج اپنے لوگوں پر گولی نہیں چلائے گی اور نہ تشدد کرے گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن والے نواز شریف کو بلائیں ، کیوں نہیں بلاتے؟ کیونکہ انہیں پتہ ہے حکومت جا رہی ہے، اب انہیں عوام میں جانا ہے، عوام میں آئیں، عوام ان کا سیاسی حشر کریں گے۔