Prime Minister Shehbaz Sharif talking to media after his visit to PKLI in Lahore on 22nd May, 2022.

عمران خان لانگ مارچ … وہ خانہ جنگی چاہتا ہے تو یہ اس کی بھول ہوگی .وزیر اعظم شہباز شریف

عمران خان کے پاس گالم گلوچ کے علاوہ کسی کام کیلئے فرصت نہیں تھی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان نے ساری توجہ اپنے سیاسی مخالفین کو جیل میں ڈالنے پر دی، پچھلی حکومت کی پتھر دلی کی وجہ سے تین سال ضائع ہوگئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا لاہور میں پاکستان کڈنی انیڈ لیور انسٹیٹیوٹ(پی کے ایل آئی) کا دورہ۔ پی کے ایل آئی میں پچاس فیصد مستحق مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی

پیر کوہ ڈیرہ بگٹی میں ہیضہ کی وبا پر قابو پا لیا گیا،وزیرِ اعظم شہباز شریف کو رپورٹ پیش کر دی گئی۔پیر کوہ میں ہیضہ کی وبا کا پھیلا وپتھر نالے کے قدرتی چشمے سے پانی کے استعمال سے ہوا۔

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے حوالے سے کہا ہے کہ عمران خان کوملک میں انتشار پھیلانے نہیں دیں گے، وہ خانہ جنگی چاہتا ہے تو یہ اس کی بھول ہوگی۔ پاکستان کدنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ لاہور کے دورہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کسی ایک کو گھر یا نوکری نہیں دی اور ان کے پاس ایک لمحہ نہیں تھا کہ عوام کی فکر کریں لیکن عوام سے جھوٹے وعدے کئے۔ شہباز شریف نے عمران خان کومخاطب کرکے کہا کہ آپ کو معافی نہیں ملے گی عوام کا ہاتھ اپ کے گریبان پر ہوگا، نیب الٹا ہوگیا ایک دھیلے کی کرپشن نہیں نکال سکا، عمران خان کے پاس گالم گلوچ کے علاوہ کسی کام کیلئے فرصت نہیں تھی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان نے ساری توجہ اپنے سیاسی مخالفین کو جیل میں ڈالنے پر دی، پچھلی حکومت کی پتھر دلی کی وجہ سے تین سال ضائع ہوگئے۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم نے نو منتخب پی کے ایل آئی بورڈ کے چئرمین ڈاکٹر سعید اختر کو مبارکباد دی اور ہدایت کی کہ پی کے ایل آئی کے مالی معاملات کو مستحکم کرنے کے لئے اچھی شہرت کے حامل مالی مشاورتی ادارے کی خدمات حاصل کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ مریضوں کے اسکریننگ سینٹرز کو پورے پنجاب میں فعال کیا جائے تاکہ عوام کو طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اتوار کو لاہور میں پاکستان کڈنی انیڈ لیور انسٹیٹیوٹ(پی کے ایل آئی) کا دورہ کیا۔ اس موقع پروزیر اعظم شہباز شریف کوپی کے ایل آئی کے مالی اور انتظامی معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں وزیرِ اعظم کے گزشتہ دورون میں جاری کی گئیں ہدایات کی روشنی میں پی کے ایل ائی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو،نرسنگ انسٹیٹیوٹ کا قیام، پچاس فیصد مستحق مریضوں کا مفت علاج، مفت علاج سب کے لئے اور پی کے ایل آئی ٹرسٹ کے قیام پر پیش رفت سے اگاہ کیا گیا.وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پی کے ایل آئی کے شعبہ جات کو مرحلہ وار فعال کیا جائے گزشتہ تین سالوں میں جو منصوبے تعطل کا شکار رہے ان کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے.وزیراعظم نے چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری خزانہ پنجاب کو ہدایت کی کہ پی کے ایل آئی کو فنڈز کی فراہمی 10 جولائی تک یقینی بنائی جائے.انہوں نے ہدایت جاری کی کہ نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے قیام کے لئے تمام اقدامات اگلے ماہ تک مکمل کر لئے جائیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز میں قابل اور اہل پرائیوٹ ممبران کو شامل کیا جائے تا کہ پی کے ایل آئی کے امور کو احسن طریقے سے سر انجام دیا جاسکے.وزیراعظم نے نو منتخب پی کے ایل آئی بورڈ کے چئرمین ڈاکٹر سعید اختر کو مبارکباد دی اور ہدایت کی کہ پی کے ایل آئی کے مالی معاملات کو مستحکم کرنے کے لئے اچھی شہرت کے حامل مالی مشاورتی ادارے کی خدمات حاصل کی جائیں.مریضوں کے سکریننگ سینٹرز کو پورے پنجاب میں فعال کیا جائے تاکہ عوام کو طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکیں.اس موقع پر چئرمین پی کے ایل آئی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مصر کی طرح پاکستان بھی جلد ہیپاٹایٹس سی جیسی مہلک بیماریوں سے نجات حاصل کر لے گا.سیکرٹری خزانہ نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ پی کے ایل آئی کے لئے مختص فنڈز کو جولائی کی دس تاریخ تک جاری کر دیا جائے گا.