اسلام آباد (ویب نیوز)

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دئیے ہیں کہ شیخ رشید کے بیانات آ رہے ہیں کہ خونی مارچ ہوگا، ان میں اشتعال انگیزی بھی ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے شیخ رشید کی گرفتاری سے بچنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ شیخ رشید ایک دفعہ عدالت کے سامنے پیش نا ہو سکے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ شیخ رشید کی موجودگی کے بغیر عدالت کیس نہیں سن سکتی، بار بار شیخ رشید کے بیانات آ رہے ہیں کہ خونی مارچ ہو گا، ان میں اشتعال انگیزی بھی ہے، عدالت پہلے شیخ رشید کی موجودگی میں مطمئن ہوگی پھر آرڈر جاری کریں گے۔عدالت نے شیخ رشید کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی۔