اسلام آباد (ویب نیوز)

اسلام آباد میں مارگلہ ہلز کے مختلف مقامات پر ایک مرتبہ پھر آگ لگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے دامن کوہ میں ہرقسم کی ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا ہے۔اس کے علاوہ دامن کوہ کے ملحقہ دیہات کے لیے بھی ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی مارگلہ ہلز  کے جنگل  میں آتشزدگی کا واقعہ  پیش آیا تھا، اس کے علاوہ گزشتہ ہفتے خیبرپختونخوا کے کئی جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات رونما ہوئے۔