راولپنڈی (ویب نیوز)

پاکستان اور چین نے تینوں مسلح افواج میں تربیت، ٹیکنالوجی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کو فرو غ دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے اعلی سطح کے وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں 9 سے 12 جون تک عوامی جمہوریہ چین کا دورہ کیا، وفد نے چینی فوج اور دیگر سرکاری محکموں کے اعلی حکام سے پر بات چیت کی۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق وفد نے چین کے فوجی اور دیگر اعلی سرکاری حکام کے ساتھ جامع مذاکرات کئے۔ اعلی سطح کا ایک اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی طرف سے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ جبکہ چین کی طرف سے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرلZhang Youxia نے اپنے وفود کی قیادت کی۔فریقین نے بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال کے بارے میں اپنے اپنے موقف کے بارے میں بات چیت کی اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاع کے شعبے میں تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔پاکستان اور چین نے آزمائش کی گھڑی میں تزویراتی شراکت داری کا اعادہ کیا اور باہمی مفاد کے معاملات میں باقاعدگی سے اپنے اپنے موقف کے تبادلے پر رضامندی کا اظہار کیا۔

پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے اعلیٰ سطح کے وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں 9 سے 12 جون تک عوامی جمہوریہ چین کا دورہ کیا، وفد نے چینی فوج اور دیگر سرکاری محکموں کے اعلی حکام سے پر ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایپکس میٹنگ کا انعقاد  ہوا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی جبکہ ینی وفد کی قیادت چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ یوشیا نے کی۔دونوں اطراف نے بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر اپنے اپنے نقطہ نظر پر تبادلہ خیال کیا، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ پاکستان اور چین نے مشکل وقت میں اپنی تزویراتی شراکت داری کا اعادہ کیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر نقطہ نظر کا باقاعدہ تبادلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں فریقوں نے تربیت، ٹیکنالوجی اور انسداد دہشت گردی تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک چین اسٹریٹجک پارٹنرشپ پہاڑوں سے اونچی، سمندر سے گہری، شہد سے میٹھی، ملٹری ڈپلومیسی اور ملٹری ٹو ملٹری تعاون ہمیشہ بلندیوں کو چھوتا رہا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید واحد فوجی رہنما ہیں جنہوں نے چینی صدر کی دعوت پر چین کا دورہ کیا۔آرمی چیف نے صرف ایک دن کا دورہ کیا، یہ دورہ پاک چین جوائنٹ ملٹری کوآپریشن کمیٹی کا حصہ ہے جس کی ایک اعلی کمیٹی فوجی تعاون میں اعلی ترین ادارہ ہے۔اپیکس کمیٹی کے ارکان آرمی چیف اور وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن ممبران ہیں، ذیلی کمیٹیوں میں جوائنٹ کوپ ملٹری امور مشترکہ تعاون فوجی ساز و سامان اور تربیت شامل ہے۔