امید ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمے داری پوری کرے گااور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے لئے اقدامات کرے گا

یہ بہت پیچیدہ معاملہ ،ووٹ سیکیورٹی اورسیکریسی بہت ضروری ہے، پارلیمنٹ کی قانون سازی کو بدنیتی نہیں کہا جا سکتا،چیف جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد (ویب نیوز)

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کے طریقہ کار پر آئینی ترمیم کے خلاف پی ٹی آئی رہنمائوں کی درخواست مسترد کردی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار وکیل کے دلائل سن کر درخواست خارج کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس میں کہا کہ امید ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمے داری پوری کرے گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ کے طریقہ کار پرآئینی ترمیم کیخلاف پی ٹی آئی رہنما داد غزنوی کی درخواست ناقابل سماعت قراردے کر مسترد کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت پارلیمنٹ کو قانون سازی کے لئے ہدایات نہیں دے سکتی۔ توقع ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے گا اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے لئے اقدامات کرے گا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ بہت پیچیدہ معاملہ ہے۔ ووٹ سیکیورٹی اورسیکریسی بہت ضروری ہے۔درخواست گزارکے وکیل نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق تسلیم کیا جاتا ہے لیکن دیا نہیں جاتا۔ قیامت تک اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دیا جائے گا۔ پارلیمنٹ نے بدنیتی سے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا معاملہ دوبارہ صفر پرپہنچا دیا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزارکے وکیل پراظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی قانون سازی کو بدنیتی نہیں کہا جا سکتا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کردی۔