پاکستان  میں کورونا کا ایک اورمریض جاں بحق،شرح تین فیصد ہوگئی

اسلام آباد(  ویب نیوز ) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کا ایک اورمریض انتقال کرگیا۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر ایک اورشخص کا انتقال ہوگیا، کورونا کے 100 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 15 ہزاور 462 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس میں 541 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا،ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.50فی صد ریکارڈ کی گئی۔