مراد علی شاہ کی ایئر پورٹس کی زمینوں سے متعلق ہیر پھیر کرنے پر ریونیو حکام کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی

اسلام آباد (ویب نیوز)

سندھ میں ایئرپورٹس کی زمینوں پر قبضے اور ریکارڈ میں ہیر پھیر سے متعلق وزیرِ ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے رابطہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سعد رفیق نے کراچی، حیدر آباد اور سکھر ایئر پورٹس کی زمینوں سے متعلق معاملہ اٹھایا ہے۔سعد رفیق نے ایئر پورٹس کی زمینوں پر سے قبضہ ختم کرانے کے لیے وزیرِ اعلیٰ سندھ سے مدد کی اپیل کی ہے۔ سعد رفیق کے مطابق کراچی ایئر پورٹ کی زمین کے ریونیو ریکارڈ میں بھی تبدیلی کی گئی ۔دوسری جانب وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے وزیرِ ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کو ایئر پورٹس کی زمینوں سے متعلق مسائل کے حل اور ہیر پھیر کرنے پر ریونیو حکام کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ۔سندھ میں ایئر پورٹس کی سیکڑوں ایکڑ زمین لینڈ مافیا کے قبضے میں ہے۔