سوات ، سیاحتی علاقے گبین جبہ میں سیاحوں کی گاڑی کو افسوسناک حادثہ،

سوزوکی گاڑی کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق ، 7 افراد زخمی

سوات (ویب  نیوز)

سوات کے سیاحتی علاقے گبین جبہ میں سیاحوں کی گاڑی کو افسوسناک حادثہ، سوزوکی گاڑی کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے ، ریسکیو1122 ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سیاحتی علاقے گبین جبہ کی سیر کرنے والے سیاحوں کی گاڑی واپسی پر حادثہ کا شکار ہوئی جس میں 8افراد عمران ساکن خرکے درگئی، اکبر شاہ سکنہ درشخیلہ، ذاکر ،شفیق خان،عبدالرحمان، شعیب، عمر شاہ اورجاوید جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ افراد رفیع اللہ ، سمیع اللہ، عمر زمین ،تاج محمد ، مراد اور معاذ شدید زخمی ہوگئے ہیں ، مرنے والوں اور زخمیوں میں سے اکثریتی افراد کا تعلق سوات کی تحصیل مٹہ کے مختلف علاقوں سے ہے ،حادثہ کے فوری بعد ریسکیو1122 کے رضا کاروں نے جائے حادثہ پہنچ کر مرنے والوں کی لاشیں اور زخمیوںکو مٹہ ہسپتال منتقل کیا ،پولیس نے مزید کارروائی کیلئے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی ہے  ۔