زیارت،دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کوشہید کر دیا

سکیورٹی فورسز کا ایس ایس جی کے جوانوں اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے سرچ آپریشن ،2 دہشت گرد ہلاک

6 سے 8 دہشت گردوں نے گھیرے جانے پر لئیق بیگ مرزا کو گولی مار کر شہید کیا،دیگر دہشتگرد شہید کے مغوی کزن عمر جاوید کو لیکر فرار

دہشت گردوں سے آئی ای ڈیز، دھماکہ خیز مواد اور گولہ بارود بھی برآمد،سکیورٹی فورسز کا علاقے میں آپریشن جاری

سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ایسی بزدلانہ کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہے،آئی ایس پی آر

راولپنڈی(ویب نیوز )

قائد ریزیڈنسی زیارت کے قریب اغوا ہونیوالے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو دہشت گردوں نے شہید کردیا، آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے، دیگر دہشت گرد شہید کے مغوی کزن عمر جاوید کو لیکر فرار، سکیورٹی فورسز کا علاقے میں آپریشن جاری،سکیورٹی فورسز نے ایس ایس جی کے جوانوں اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے سرچ آپریشن شروع کیا، 6 سے 8 دہشت گردوں کو قریبی پہاڑوں میں ایک نالے میں جاتے ہوئے دیکھا، جس پر ان کو محاصرے میں لینے کی کوشش کی گئی، گھیرے جانے پر دہشت گردوں نے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو گولی مار کر شہید کر دیا،سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ایسی بزدلانہ کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اور 13 جولائی کی رات، 10 سے 12 دہشت گردوں کے ایک گروپ نے ڈی ایچ اے کوئٹہ میں خدمات انجام دینے والے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا اور ان کے کزن عمر جاوید کو قائد کی رہائش گاہ زیارت سے کوئٹہ واپسی پر زیارت کے علاقے وارچوم کے قریب اغوا کر لیا،  اطلاع ملنے پر آرمی کوئیک ری ایکشن فورسز کو فوری طور پر فرار ہونے والے دہشت گردوں کا پیچھا کرنے کے لئے روانہ کیا گیا، جنہوں نے دہشت گردوں کا منگی ڈیم میں ان کے ٹھکانوں کی طرف جانے کا سراغ لگایا، سیکیورٹی فورسز نے ایس ایس جی کے جوانوں اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے سرچ آپریشن شروع کیا، 13 اور 14 جولائی کی رات، 6 سے 8 دہشت گردوں کو سیکورٹی فورسز کی ٹیم نے قریبی پہاڑوں میں ایک نالے میں جاتے ہوئے دیکھا، جس پر ان کو محاصرے میں لینے کی کوشش کی گئی، گھیرے جانے کا احساس ہونے پر دہشت گردوں نے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو گولی مار کر شہید کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں سے آئی ای ڈیز، دھماکہ خیز مواد اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، تاہم  اس دوران دیگر دہشت مغوی عمر جاوید کو ساتھ لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، سکیورٹی فورسز  یرغمالی کی بازیابی اور مجرموں کو پکڑنے کے لئے پرعزم ہے، خراب موسمی حالات کے باوجود علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ایسی بزدلانہ کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔