الیکشن کمیشن  فرائض سرانجام دنے والے انتخابی عملے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،ترجمان

اسلام آباد (ویب نیوز)

ضمنی انتخابات ، الیکشن کمیشن نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کرادار کو سراہا،ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پاک فوج، رینجز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انتخابات پرامن اور شفاف بنانے کیلئے بھر پور کردار ادا کیا،الیکشن کمیشن  فرائض سرانجام دنے والے انتخابی عملے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب ضمنی انتخابات میں ڈیوٹی انجام دینے پر  تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں ، پاک آ رمی، رینجرز، پنجاب پولیس اور ایف سی کو پرامن اور شفاف انتخابات کروانے میں بھرپور کردار کو سراہا  ہے ۔ اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن کے سٹاف، اور صوبائی حکومت کے تمام عہدیداران و اہلکاران جو  پنجاب پولنگ کے عمل میں شامل تھے ان کے کردار کو بھی سراہا  ہے ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ  الیکشن کمشن فرائض سرانجام دنے والوں کو  قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، الیکشن کمیشن نے  پنجاب میں شفاف اور پرامن ضمنی انتخابات میں تمام میڈیا کے مثبت کردار  اور بروقت پولنگ صورتحال سے آگاہ کرنے کرنے کی تعریف کی اور میڈیا کے تمام نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔