اسلام آباد (ویب نیوز)

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ کے بلدیاتی قومی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245  کے ضمنی انتخابات ملتوی کر دیئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ سندھ بلدیاتی انتخابات اور این اے 245  کے ضمنی الیکشن ملتوی کر دیئے گئے ہیں،محرم الحرام اور موسم کی صورت حال کے باعث انتخابات ملتوی کیئے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ بلدیاتی انتخابات دوسرا مرحلہ اب  28 اگست 2022 کو منعقد ہوگا۔ جبکہ محرم الحرام اور موسم کی صورت حال کے باعث این اے 245 کراچی کا الیکشن بھی ملتوی کر دیا گیا جہاں اب 21 اگست 2022 کو پولنگ ہوگی یہ فیصلہ صوبائی الیکشن کمشنر، چیف سیکریٹری سندھ کی رپورٹ ،عوام کی درخواستوں اور محکمہ موسمیات کی رپورٹ پر کیا گیا ہے۔