کراچی (ویب نیوز)
ڈالر کی قیمت ایک بار پھر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 232.51روپے پر پہنچ گئی۔انٹربینک مارکیٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سیاسی عدم استحکام کے سبب گزشتہ کئی روز سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو ایک بار پھر ڈالر کی قیمت 4.15روپے اضافے سے 232.51کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔