کراچی (ویب نیوز)

ڈالرمزید 2 روپے 62 پیسے مہنگا ہو کر 232 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر مزید 2 روپے 62 پیسے مہنگا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالرنئی تاریخی بلندی 232 روپے کی سطح پرٹریڈ ہورہا ہے۔گزشتہ روز ڈالر 229روپے 88پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں مندی کا رجحان رہا ،ہنڈرڈ انڈیکس65 پوائنٹس کمی سے 39ہزار 778پر کاروبار ہوا۔mk/nsr