نیویارک (ویب نیوز)

امریکی عالمی جریدے بلوم برگ نے کہا ہے کہ پاکستانی روپے میں 1998کے بعد سب سے زیادہ گراوٹ ہوئی۔جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کی کرنسی رواں ہفتے اپنی قدر 7اعشاریہ 9فیصد کھو چکی ہے جبکہ پاکستانی روپے کی گرتی ہوئی قدر پر خدشات ہیں، پاکستان بڑھتی ہوئی ضروریات کو آئی ایم ایف بیل آ ئوٹ سے پورا کرسکتا ہے۔پاکستان کو جون 2023تک33اعشاریہ 5بلین ڈالر کی ضرورت ہے، پاکستان کے پاس دستیاب فنانسنگ 35اعشاریہ 9 بلین ڈالر ہوگی۔