کراچی (ویب نیوز)
کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب ہو گئے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی صبح بعض علاقوں میں شدید بارش ہوئی جہاں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ، بارش سے سڑکوں پرپھسلن کے باعث موٹر سائیکل سواروں اوردفاتر جانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، گزشتہ 24ؤگھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 67.4ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ نارتھ کراچی12، ناظم آباد8، کیماڑی9، اورنگی ٹائون5.2،پی اے ایف بیس مسرور5ملی میٹر، ڈی ایچ اے فیزٹو میں 20.8ملی میٹر، گلشن معمار میں 16.7ملی میٹر،سرجانی ٹائون میں 14.8ملی میٹر،صدر میں 13ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ائیرپورٹ اولڈ ایریا میں 39.2ملی میٹر،سعدی ٹائون میں 37.8ملی میٹر، شارع فیصل میں 37.5ملی میٹر،یونیورسٹی روڈ پر33.2ملی میٹر، گلشن حدید میں 59، کورنگی میں 43.1ملی میٹر اورجناح ٹرمینل پر42.6ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔