الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 11 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا

اسلام آباد(ویب  نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے 11 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے 11 ارکان قومی  اسمبلی کی نشستیں خالی قرار دے دی گئی ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق جنرل نشست پر علی محمد، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان خان، فرخ حبیب، اعجاز  احمد شاہ، جمیل احمد، محمد اکرم اور عبدالشکور کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔ مخصوص نشست پر شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار کو ڈی نوٹیفائی کیاگیا ہے۔ جنرل نشستوں اور مخصوص سییٹوں سے جن اراکین قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے ان سب کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے، واضح  رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف  کے 11 ارکان کے استعفے قبول کرلیے تھے۔ قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی ان جنرل اور مخصوص نشستوں پر دوبارہ انتخابات کرائے جائیں گے۔