حلف اٹھانے والے وزرا میں ڈاکٹر یاسمین راشد، محسن لغاری، کرنل رہاشم ڈوگر،  راجہ بشارت، شہاب الدین خان، مراد راس،  سردار آصف نکئی، علی افضل ساہی، نواب زادہ منصور احمد خان، حسین جہانیاں گردیزی، سردار حسنین بہادر دریشک، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال و دیگر شامل

لاہور  (ویب نیوز)

پنجاب کی 21رکنی صوبائی کابینہ نے گورنر ہائوس لاہور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے صوبائی وزرا سے حلف لیا۔سیکرٹری آئی اینڈ سی پنجاب زید بن مقصودنے تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔ حلف برداری کی اس سادہ اور پر وقار تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی، سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خاں،سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، سابق وزیر /ایم این اے مونس الہٰی،ممبرز صوبائی اسمبلی،جرنلسٹس اورپارٹی ورکرزکے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ حلف اٹھانے والے وزرا میں ڈاکٹر یاسمین راشد، محسن لغاری، کرنل(ر)ہاشم ڈوگر، تیمور ملک بھٹی، راجہ یاسر ہمایوں، انصر مجید نیازی، راجہ بشارت، شہاب الدین خان، منیب سلطان چیمہ، مراد راس، خرم شہزاد ورک، سردار آصف نکئی، علی افضل ساہی، نواب زادہ منصور احمد خان، حسین جہانیاں گردیزی، غضنفر عباس چینہ ، لطیف نزر، سردار حسنین بہادر دریشک، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال اور سید عباس علی شاہ شامل تھے