پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ،لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا تبادلہ،کور کمانڈر بہاولپور تعینات کردیا گیا

لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کور کمانڈر پشاور جبکہ لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا ء ملٹری سیکریٹری پاک فوج ہوں گے

راولپنڈی(ویب  نیوز)

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کردیئے گئے، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کردیا گیا، لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کور کمانڈر پشاور ہوں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور سے تبدیل کرکے کور کمانڈر بہاولپور تعینات کردیا گیا، ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کور کمانڈر پشاور ہوں گے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء  ملٹری سیکریٹری پاک فوج ہوں گے۔