سولہ رکنی جرگے میں پیپلز پارٹی، اے این پی، جماعت اسلامی، این ڈی ایم سمیت پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں شامل ہیں

اسلام آباد (ویب نیوز)

قبائلی علاقے میں تنازعات کے حل کے لیے جرگہ تشکیل، وزیراعظم نے منظوری دیدی، وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمانی رہنماوں پر مشتمل جرگے کی منظوری دی ہے،جس کا پہلا اجلاس آج (جمعہ) بنوں میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سوات،میران شاہ اور میرعلی میں امن وامان کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر وفاقی حکومت نے فریقین سے بات چیت کے لیے جرگہ تشکیل دے دیا۔16 رکنی جرگے میں خیبرپختونخوا کی تمام سیاسی جماعتوں کو نمائندگی دی گئی ہے۔وزیراعظم نے پارلیمانی رہنماوں پر مشتمل جرگے کی منظوری دے دی ہے۔ جرگے کا پہلا اجلاس جمعہ کودرانی ہاوس بنوں میں ہوگا۔ اس سلسلے میں وزیردفاع خواجہ آصف نے تمام پارلیمانی رہنماوں کو خط لکھ دیا ہے۔یہ جرگہ مختلف اضلاع میں احتجاج کرنے والوں کے نمائندگان سے بات کرے گا۔جرگہ میرعلی میں احتجاج کے باعث بند سڑکیں کھلوا کر دھرنا بھی ختم کرائے گا۔جرگے میں پیپلز پارٹی،اے این پی، جماعت اسلامی، این ڈی ایم سمیت پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں شامل ہیں۔