Islamabad: Federal Minister for Finance and Revenue Mr. Miftah Ismail presided over the meeting of the Economic Coordination Committee (ECC) of the Cabinet at Finance Division- August 11,2022.

ای سی سی کا اجلاس، درآمدی یوریا کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

روزویلٹ ہوٹل نیویارک کیلئے 14 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کی حکومت زر ضمانت کو قرض میں تبدیل کرنے کی منظوری

پی ایس او کو کمرشل بینکوں سے فوری طور پر 50 ارب روپے کی فنانسنگ حاصل کرنے کیلئے لیٹر آف کمفرٹ جاری کرنے کی اجازت دی گئی

اسلام آباد( ویب  نیوز)

ای سی سی کا اجلاس، درآمدی یوریا کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری ،روزویلٹ ہوٹل نیویارک کیلئے 14 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کی حکومت زر ضمانت کو قرض میں تبدیل کرنے کی منظوری۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کے روز اسلام آباد میں ہوا، ای سی سی کمیٹی نے پی ایس او کو کمرشل بینکوں سے فوری طور پر 50 ارب روپے کی فنانسنگ حاصل کرنے کیلئے لیٹر آف کمفرٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی،  وزارت خزانہ کی مداخلت پر پی ایس او کو رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں مقامی حکومتی زر ضمانت 105 ارب روپے تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ای سی سی نے روزویلٹ ہوٹل نیویارک کیلئے 14 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کی حکومت زر ضمانت کو قرض میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ،نیشنل بینک آف پاکستان نے روزویلٹ ہوٹل کو یہ فنانسنگ فراہم کی تھی۔ ای سی سی کے اجلاس میں درآمدی یوریا کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے،ڈیلرز کو   یوریا 2 ہزار 150 روپے فی بیگ فراہم کی جائے گی۔