اجلاس میں سیلاب زدہ علاقوں میں بینکوں کو اپنا کام چھٹی والے دن بھی جاری رکھنے کی ہدا یت

  اسلام آباد (ویب نیوز)

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران دس ادویات کی ریٹیل قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔منگل کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وز یراعظم نے تمام کابینہ ممبران کو خوش آمدید کہا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکومتی کوٹے پر حجاج کی اوور بکنگ کے معاملے کی انکوائری رپورٹ زیرِ بحث آئی۔ اس معاملے پر تشکیل دی گئی کمیٹی میں وزارتِ خزانہ، وزارتِ مذہبی امور اور سٹیٹ بینک کے نمائندے شامل تھے۔ اجلا س کو بتایا گیا کہ اوور بکنگ کے معاملے میں Reconciliation کے مسائل تھے اور کسی قسم کی بدنیتی کے ثبوت نہیں ملے جن بینکوں کی جانب سے حجاج کی حکومتی کوٹے پر اووربکنگ کی گئی تھی۔ ان بینکوں کی طرف سے حجاج کو معاوضے کی رقمCompensation Amount ادا کردی گئی ۔وزیراعظم نے وزراتِ خزانہ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کو یہ ہدایت کی کہ ان بینکوں سے یہ ضرور پوچھا جائے کہ انہوں نے اس معاملے میں لاپرواہی سے کام کیوں لیا۔ وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بینکوں کو اپنا کام چھٹی والے دن بھی جاری رکھنے کے لیے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو ہدا یت جاری کردی۔ وفاقی کابینہ نے ایسے ممالک جن کے ساتھ پاکستان کا قانونی مدد کے حوالے سے کوئی تحریری معاہدہ نہیں کی جانب سے مشترکہ قانونی مددکی درخواستیں قبول کرنے کی وزارتِ داخلہ کی سمری منظور کرلی۔ وفاقی کابینہ نے وزارتِ نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوارڈینیشن کی جانب سے 10 ادویات پر ریٹیل پرائس بڑھانے کی سمری مسترد کردی۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی قطعی حمایت نہیں کرتا۔ وفاقی کابینہ نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کی سفارش پر بجلی سے چلنے والے پنکھوں  کے لیے Minimum Energy Performance Standards کی معیاد میں 30 جون 2023 تک توسیع کی منظوری دے دی۔ تاہم وزیراعظم نے وزراتِ سائنس و ٹیکنالوجی کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے 30 جون 2023 سے پہلے Minimum Energy Performance Standards کو بہتر کوالٹی پر لانے کی بھرپور کوشش کی جائے۔ وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے Legislative Cases کی 2 ستمبر 2022 کے اجلاس میں کئے گئے مندرجہ ذیل فیصلوں کی توثیق کردی۔ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی( ای سی سی ) کے 08-09-2022 کے اجلاس میں لئے گئے مندرجہ ذیل فیصلے کی توثیق کی۔وزیراعظم نے ملک میں گندم کی قیمت کے تعین اور یوریا کی تقسیم کے حوالے سے صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کو مزید بہتر کرنے کے لیے وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل، وزارتِ فوڈ سکیورٹی طارق بشیر چیمہ، وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز فیصل سبزواری،وزیراعظم کے مشیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ اور وزیر تجارت سید نوید قمر کو ٹاسک دے دیا گیا۔