مفتی تقی عثمانی کا یوم آزادی کی سرکاری تقریب میں مرد و زن کے رقص پراظہار برہمی

یوم آزادی مبارک!لیکن سرکاری تقریب میں مرد و زن کا مخلوط اور حیاسوز رقص قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، مفتی تقی عثمانی

کیا اس طرح اللہ تعالی کی طرف سے برکتیں نازل ہوں گی؟ آج کے دن اناللہ واناالیہ راجعون پڑھنے کو دل نہیں چاہتا تھا لیکن پڑھنا پڑا

کراچی (ویب نیوز)

معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے یوم آزادی کی سرکاری تقریب میں خواتین اور مردوں کے رقص پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتی تقی عثمانی نے اہل وطن کو آزادی کی مبارک باد دی اور مرکزی تقریب پر ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ یوم آزادی مبارک!لیکن اس کی سرکاری تقریب میں مرد و زن کا مخلوط اور حیاسوز رقص قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، کیا اس طرح اللہ تعالی کی طرف سے برکتیں نازل ہوں گی؟انہوں نے کہا کہ آج کے دن اناللہ واناالیہ راجعون پڑھنے کو دل نہیں چاہتا تھا لیکن پڑھنا پڑا، کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں؟یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کا 75 واں جشن آزادی منایا گیا، اس موقع پر اسلام آباد میں جناح کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔وائرل ویڈیو میں یوم آزادی کی سرکاری تقریب میں مرد وخواتین کے رقص پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔