لاہور (ویب نیوز)

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ25 مئی تشدد کیس کی انکوائری مکمل کر لی گئی،48 گھنٹوں میں ملوث افسران کو شوکاز جاری کیے جائیں گے،کوئی شخص سفارشیں نہ کروائے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ25 مئی تشدد کیس کی انکوائری مکمل کرلی گئی ہے، عمران خان کی جانب سے افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے، وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو رپورٹ پیش کردی گئی 48 گھنٹوں میں واقعہ میں ملوث افسران کو شوکاز جاری کیے جائیں گے۔ صوبائی وزیرداخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ ذمہ دار افسران و ملازمین کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی، کوئی شخص سفارشیں نہ کروائے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی مگر انصاف بھی پورا ہوگا۔ ہاشم ڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ تمام گلوبٹوں کو پولیس سے فارغ کر یں گے،  پیر  کی شام تک پولیس افسران و ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری ہوجائیں گے۔