سرگودھا (ویب نیوز)

حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت 4 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر تعیناتی نوٹیفکیشن جاری کر دیا،ڈاکٹر قیصر عباس 4 سال کیلئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا تعینات کردیا گیا ۔ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سرگودھا ساہیوال ، جبکہ ملتان کی 2 یونیورسٹیوں کے 4 سال کیلئے مستقل وائس چانسلر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وائس چانسلر تعینات کرنے کیلئے 17 ستمبر 2021 میں سرچ کمیٹی بنائی تھی جس کی طرف سے پیش کردہ میرٹ لسٹ کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب نے سمری حکومت پنجاب کو ارسال کی تھی جس کی باقاعدہ منظوری گورنر پنجاب/ چانسلریونیورسٹیز نے دی تھی جس پر ایچ ای ڈی نے ڈاکٹر قیصر عباس کو یونیورسٹی آف سرگودھا، ڈاکٹر جاوید کو ساہیوال یونیورسٹی، ڈاکٹر رمضان کو ایمرس یونیورسٹی ملتان اور ڈاکٹر کامران کو میاں نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان تعینات کرنے کی منظوری دی تھی جس پر ہائر ایجوکیشن پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نئے تعینات ہونے والے وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر عباس نے بطور وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی کا عہدہ سنبھال لیا ۔