President Dr. Arif Alvi visiting flood relief camp in Nawabshah on September 15, 2022.

صدر پاکستان عارف علوی نوابشاہ پہنچ گئے، سیلاب متاثرہ کیمپوں کا دورہ کیا

عارف علوی کو بارشوں سے ہونے والے نقصانات کئے حوالے سے بریفنگ دی گئی

نوابشاہ (ویب نیوز)

  صدر پاکستان  ڈاکٹر عارف علوی  نے کہا ہے کہ  ملک بھر میں بارشوں نے تباہی مچائی ہے حالیہ بارشوں سے سندھ میں اتنانقصان تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا جتنا اب ہوا ہے مخیر حضرات  سے آگے آکر مدد کی اپیل کرتا ہوں ،تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان  ڈاکٹر عارف علوی نے نواب شاہ کے علاقے سکرنڈ میں قائم کئے گئے ریلیف کیمپ اور خیمہ بستی کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صدر پاکستان  ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھاکہ حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں شدید نقصان پہنچا ہے سب سے زیادہ نقصان سندھ میں ہواہے  متاثرین کی بحالی کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے ریلیف کا کام کیا جارہاہے  ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھاکہ نواب شاہ ضلع کو 5کروڑ روپے امداد دینے کا اعلان کرتا ہوں  جس میں وزیر اعلی پنجاب کا تعاون حاصل ہے انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کی جانب سے بھی فنڈز آئیں گے میں آج ٹی وی کے زریعے مخیر حضرات سے  مدد کی اپیل کرتا ہوں اور خاص طور پر کراچی کے عوام کو وہ آگے آئیں  ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ لوگوں کو سندھ کے نقصان انداز نہیں ہے سندھ میں بارش کے پانی کو نکلنے میں ابھی وقت لگے گا حالیہ بارشوں سے سندھ میں کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے حکومت سندھ اور حکومت پاکستان کی جانب سے سیکریٹری جنرل یونائیٹڈ نیشن کو اس لئے سندھ کا دورہ کرایا تھاکہ دنیا کو نقصان کے بارے میں سیلاب سے نقصانات کی آگاہی دی جاسکے صدر پاکستان  ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت کی جانب سے بارشوں سے ہونے والے جانی نقصان پر فس کر 10لاکھ روپے معاوضہ رکھا گیا جو اچھا اقدام ہے   ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ جلد از جلد اپنی فصلوں اور اپنے کاروبار میں لگ جائیں ایک سوال کے جواب میں صدر پاکستان  ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کسانوں کو دئیے جانے والے قرضوں کے لئے معافی کا اعلان ہونا چاہئے،،اس سے قبل صدر  ڈاکٹر عارف علوی کے خیمہ بستی کا دورہ کیا بارش متاثرین سے ملاقاتیں کیں  ڈپٹی کمشنر عامر پھنور کی جانب سے صدر پاکستان  ڈاکٹر عارف علوی کو بارشوں سے ہونے والے نقصانات کئے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔