اسلام آباد (ویب نیوز)

سیلاب کی تباہ کاریوں میں بچے اور3 خواتین سمیت مزید12 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد1559 تک پہنچ گئی۔  حالیہ بارشوں اور سیلاب سے  ہونے والے نقصانات کی  تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15 افراد مزید زندگ کی بازی  ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 12 مرد ایک بچہ اور 3 خواتین شامل ہیں، ملک بھر میں اب تک اموات کی کل تعداد 1559 ہو گئی، سب سے زیادہ سندھ میں 692 افراد لقمہ اجل بنے، خیبرپختونخوا  306، بلوچستان 299 جبکہ پنجاب میں 191 افراد ہلاک ہوئے، ملک بھر میں زخمی افراد کی کل تعداد 12 ہزار 850  تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 21 ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا، چوبیس گھنٹوں میں مزید 13ہزار 813 مال مویشی بارش و سیلاب سے متاثر ہوئے، ملک بھر میں 9 لاکھ 73 ہزار سے زائد مویشیوں کو نقصان پہنچا، ملک بھر میں حالیہ سیلاب سے اب تک 11 لاکھ 70 ہزار 936 گھروں کو جزو طور پر نقصان ہوا۔ اعدادوشمار کے مطابق اب تک بارشوں اور سیلاب سے 787918 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے، 14 جون سے اب تک ملک بھر  کی12 ہزار 7سو 16 کلو میٹر سڑک متاثر ہوئی، ملک بھر میں 374 پلوں کو نقصان پہنچا۔