نیویارک  (ویب نیوز)

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے فلسطینی امدادی ٹیموں کے مشکور ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیانمیں وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فلسطینی امدادی ٹیموں کے اظہار تشکر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فلسطینی  امدادی ٹیموں کے مشکور ہیں، فلسطین کی جانب سے امداد کا  متاثر کن عمل کبھی نہیں بھول سکتے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فلسطینی ٹیم کی مدد مضبوط اور برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔