میانوالی میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب

میانوالی ( ویب  نیوز)

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بند کمرے میں بیٹھ کرچارلوگوں  نے مجھے مروانیکا فیصلہ کیا ہے۔ اپنے ملک کی آزادی کے لئے  اپنی جان کی قربانی دوں گا ،شہباز شریف، رانا ثنا تمہارے ہینڈلر جو مرضی کرلیں الیکشن کروانا پڑیگا،میانوالی میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا کہ گیم یہ ہے کہ بند کمرے میں بیٹھ کرچارلوگوں نے مجھے مروانے کا فیصلہ کیا۔ مجھے کسی نے قتل کیاتوکہیں گے کسی مذہبی جنونی نے قتل کیاہے۔ کان کھول کرسن لومیں نے ایک ٹیپ بناکررکھی ہوئی ہے۔ چارلوگ جوپلاننگ کررہے ہیں وہ آڈیومیں موجود ہے۔ جس دن مجھے کچھ ہواتووہ ٹیپ ریلیزہوجائیگی۔سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اپنی جان کی قربانی دوں گا اپنے ملک کی آزادی کے لیے۔ ہمیں جیلوں میں ڈالنے سے نہ ڈراو ابھی تو میں جیل بھرو تحریک شروع کرنے لگا ہوں۔ حقیقی آزادی کے جہاد کے لیے سب کو تیار کررہا ہوں۔ امریکا کے غلاموں کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے۔ اچھا ہوا شہباز شریف کو چھ ماہ بعد مراسلہ یاد آیا گیا، ہم تو چھ ماہ سے تحقیقات کا کہہ رہے تھے۔سربراہ تحریکِ انصاف نے کہا کہ لوگوں سے پوچھیں جب بجلی کا بل آتا ہے تو وہ کہتے ہیں ہم بل ادا کریں یا خوراک اور بچوں کی فیسیں ادا کریں۔ چار پانچ ماہ میں ان لوگوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا مہنگائی کے ریکارڈ توڑدیے۔ یہ لوگ صرف اپنے کرپشن کے کیسز ختم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہا گیا اگر عمران خان کو ناہٹایا تو پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا،عمران خان کو ہٹانے کے بعد چیری بلاسم نے آنا تھا، وہ گورنمنٹ گرائی گئی جو 17سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ ترقی کررہی تھی، ن لیگ اور اسحاق ڈار معیشت کا دیوالیہ نکال کر گئے تھے، ہمارے دور میں ورلڈ بنک نے کہا برصغیر میں سب سے زیادہ روزگار پاکستان میں ملتا ہے،ڈیزل آج 250 روپے لٹر ہے، لوگوں سے پوچھیں بجلی کا بل کتنا آ رہا ہے،جو ہم پر لوگ مسلط کیے گئے یہ صرف اپنے کرپشن کیسز ختم کررہے ہیں،قوم اپنے فیصلے کرنے کے لیے آزاد ہوتی ہے۔عمران خان نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ امریکا کی جنگ میں شامل ہو کراسی ہزار پاکستانی مارے گئے کیوں کہ ہم ان کے غلام تھے۔ جن کی جنگ لڑ رہے تھے وہ یہاں ہم پربمباری کر رہے تھے، پینتیس لاکھ لوگ بے گھر ہوئے اوراربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ اس جنگ کی وجہ آج بھی ہمارے فوجی جوان جنگ لڑرہے ہیں اورشہید ہو رہے ہیں۔ کیا کسی نے پوچھا کہ ہمیں ان کی جنگ میں شریک ہونا چا ہیے تھا؟ جبکہ میں ہروقت یہی کہتا تھا اورمجھ پر طالبان خان کا الزام لگایا گیا۔انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے فیصلے پاکستان کے لوگوں کے لیے ہوں، انصاف انسانوں کو آزاد کرتا ہے، انسانوں کو حقوق دیتا ہے، اگر یہ لوگ رہ گئے ہمارے اوپرتوسمجھیں ہمارا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ پہلے مشرف نے انھیں این آر او دیا۔  ان دونوں کرپٹ خاندانوں کے کیسز ختم کرائے گئے اور مجھے بارباربلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی اوراب انھیں پھر این آر او مل گیا۔مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ مریم! خدا کا واسطہ سچ بولنا سیکھو، تم پر کیس عمران خان نے نہیں بنائے تھے۔ آپ پکڑی گئی تھیں، پانامہ پیپرز کا انکشاف ہوا تھا، اس میں آپ کا نام آیا۔ اربوں روپے کے محلات مریم بی بی کے نام پرتھے اور یہ جھوٹ بولتی رہیں۔ جب انکشاف ہوا تو بھائی نے کہا کہ ہمارے چار فلیٹ ہیں پھرکہتی ہیں کیوں کہ میں عدالت سے چھوٹ گئی ہوں اس لیے بے قصورہوں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ دوبارنوازشریف نے آصف زرداری کو جیل میں ڈالا، آپ بچ گئی ہیں تو اسے بھی این آر مل جائے گا تو زرداری بھی بچ جائے گا۔ آج اگر آپ پاکستان میں طاقتور ہو تو یہاں کا انصاف آپ کو نہیں پکڑے گا یہاں کا قانون صرف غریب لوگوں کو پکڑے گا۔ ہماری آ گے تباہی اس لیے ہے۔سابق وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ نوازشریف کے وطن واپس آنے کاانتظارکررہاہوں۔ نوازشریف کاایسااستقبال ہوگاکہ وہ اور ان کے ہینڈلرز یاد رکھیں گے۔ شہبازشریف سے زیادہ بزدل آدمی کوئی نہیں۔ شہبازشریف اورانکے ہینڈلرزپوری تیاری کرلیں،سب فیل ہوجائیں گے۔ ایسی پلاننگ بھی کررہاہوں جوتاریخ میں کسی نے نہیں کی۔سربراہ تحریکِ انصاف نے کہا کہ یہ ہرجگہ مارکھارہے ہیں،انہوں نے جعلی آڈیو،ویڈیوزبنائی ہوئی ہیں۔ وزیراعظم ہاوس سے آڈیولیکس باعث تشویش ہے۔ راناثنا،شہبازشریف سن لوکپتان کی تیاری تم سے بہترہے۔ اسلام آبادکی طرف مارچ توپلان کاصرف ایک حصہ ہے۔  بہت سوچ بچارکیساتھ پلاننگ کررہاہوں۔ تمہاری ساری پلاننگ فیل ہوجائیگی۔ آپ کوالیکشن کروانے پڑیں گے۔عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف کی ایک خاصیت ہے جوتے اچھے پالش کرتاہے۔ حقیقی آزادی جہادکیلئے سب کوتیارکررہا ہوں۔ میانوالی والو تیاری کرلوجب کال دوں توباہرنکلنا ہے۔ مجھے لگتا ہے میانوالی والے ہی اسلام آباد بھر دیں گے۔ ہمارا مقابلہ چور، ڈاکو اور مافیاز کیساتھ ہے۔